اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر وحید گل اور محمد امین سلیم کو گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان مبینہ طور پر ایک معروف رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات بغیر اجازت تیار اور فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بڑی تعداد میں مبینہ جعلی مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔

دوسری کارروائی میں فضل دین نامی ملزم کو غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کیلئے استعمال ہونے والا سامان اور متعلقہ نیٹ ورک آلات بھی قبضے میں لے لئے گئے، کارروائی میں ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ پی ٹی اے کی ٹیکنیکل ٹیم  نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق دونوں کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے