(لاہور نیوز) ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کو صوبائی واٹر کنزرویشن پراجیکٹ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔
صوبے بھر میں پانی کی دستیابی بہتر بنانے اور آبی وسائل کے تحفظ کیلئے واٹر کنزرویشن پراجیکٹ متعارف کرایا گیا ہے، منصوبے کے تحت زیرِ زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔
پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث جمع ہونے والے پانی کو بھی قابلِ استعمال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، جس سے پانی کے ضیاع کو کم کرنے اور آبی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر غفران احمد کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی واٹر کنزرویشن پراجیکٹ کے ذریعے پانی کے تحفظ، زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری اور شہری علاقوں میں بارش کے پانی کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
