20 Aug 2026
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر مؤقف دے گی۔
کمیٹی کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق آفیشلی مؤقف دینے کے مجاز ہوں گے، پانچ رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجہ، تیمور جھگڑا، شیخ وقاص اور انتظار پنجوتھہ شامل ہیں۔
کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مؤقف اور پارٹی ارکان کو بریف کرنے کی مجاز ہو گی۔
