اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنوں کا اعلان

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہورنیوز) جماعت اسلامی نے 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنوں کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت دھرنوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نائب امراء لیاقت بلوچ، اسامہ رضی، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ سمیت سید وقاص انجم جعفری، اظہر اقبال حسن، رسل خان بابر، جاوید قصوری اور ضیاء الدین انصاری نے شرکت کی۔

خصوصی اجلاس میں تمام صوبہ جات اور بڑے شہروں کے امراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جس میں یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے باعث 9 اگست کے بجائے 16 اگست کو دھرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیا جائے گا، یوم آزادی کا جشن بھی منائیں گے اور 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لاکھوں کارکنوں کے ساتھ دھرنا دیا جائے گا جب کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو جبر اور ظلم بند کرنا ہوگا، دھرنوں کے ذریعے حکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے، گزشتہ روز منظم طریقے سے 510 مقامات پر مظاہرے کیے گئے جو پورے پاکستان کی آواز تھی کہ لیوی ختم اور پٹرول سستا کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف آواز اٹھائی تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منوائے۔

دوسری جانب پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس معاہدے سے دشمنوں پر ہمارا انحصار ختم ہوگا، دفاعی معاہدے میں قطر، بنگلا دیش، ایران، ملائیشیا اور انڈونیشیا کو بھی شامل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اس معاہدے میں شامل ہوں گے تو ایک مضبوط بلاک تشکیل پائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے