اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ون ویلنگ کرتے 2 کمسن بچوں نے آئی ٹی ماہر نوجوان کی ٹانگ توڑ دی

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) 2 کمسن بچوں نے ون ویلنگ کرتے ہوئے آئی ٹی کے ماہر نوجوان کی ٹانگ توڑ دی اور نوجوان کے ساتھ ساتھ خود بھی دونوں ہسپتال پہنچ گئے۔

ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بتایا کہ مریدکے جی ٹی روڈ ریان پورہ کے قریب رات کے اندھیرے میں 2 کمسن بچے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے سڑک پر کھڑے نوجوان سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ریسکیو نے زخمیوں کو فوراً مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا، ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ننگل ساہداں کے رہائشی آئی ٹی کے ماہر اسد بشیر کو مزید علاج معالجے کیلئے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے دونوں کمسن بچوں کو مرہم پٹی کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا، اسی بیچ اسد بشیر نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کو معاف بھی کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے