اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وحدت کالونی: خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہراور سوتیلا بیٹا ملوث نکلے

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) وحدت کالونی میں چند روز قبل 40 سالہ خاتون ثنا کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق تحقیقات میں خاتون کے قتل میں اس کے شوہر شیراز خان اور سوتیلے بیٹے عبداللہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان شیراز خان اور عبداللہ نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عبداللہ کو موقع واردات ہی سے حراست میں لے لیا تھا۔

ایس پی سدرہ خان کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے شوہر شیراز خان کی پنجاب سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو رہا تھا، تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم شیراز خان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پولیس کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔ کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اسد بشیر، سب انسپکٹر قاسم اور پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ انسانی جان لینے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے