اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، پتنگ ڈیلر گرفتار

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پتنگوں کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 9 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں تیار پتنگیں، خام مال اور پتنگیں بنانے والے اوزار برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او مصطفیٰ آباد ملک اسداللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں پتنگیں تیار کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان، زوہیب، اشتیاق، اصغر اور ندیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 ہزار سے زائد تیار پتنگیں، 2 ہزار پتنگیں تیار کرنے کا خام مال اور پتنگیں بنانے والے اوزار برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش کارخانے میں پتنگیں تیار کرکے آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز نے کارروائی میں اہم کردار ادا کرنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او مصطفیٰ آباد اسداللہ اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

راحیلہ اقبال نے کہا کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے