اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن پولیس نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل حسن نامی شہری بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ ملزمان نے جوہر ٹاؤن جی تھری کے قریب اسے گن پوائنٹ پر روک کر واردات کی۔

ملزمان شہری سے 31 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

نواب ٹاؤن پولیس نے واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور کارروائی کرتے ہوئے عامر شہزاد اور اویس علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے