اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی حراست میں جاں بحق دو خواتین پاکپتن میں سپردخاک

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین کی میتیں پولیس کی نگرانی میں ان کے آبائی علاقے بستی غوث نگر، پاکپتن پہنچا دی گئیں، جہاں سکیورٹی کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

دونوں خواتین کی نماز جنازہ درگاہ بستی چن پیر میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین نند بھاوج تھیں۔ ان میں 18 سالہ انمول بی بی ایک شیر خوار بچی کی والدہ تھی، جبکہ 20 سالہ آمنہ بھی ایک بچے کی ماں تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں رہائش پذیر تھیں اور گھوم پھر کر پنسلیں فروخت کرکے گزر بسر کرتی تھیں۔

لواحقین کا مؤقف ہے کہ ٹاؤن شپ پولیس نے 4 اگست کو دونوں خواتین کو چوری کے الزام میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا، جبکہ 5 اگست کو انہیں تھانے میں مردہ پایا گیا۔

اہل خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے