اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس عمل کو فوری طور پر روک دیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یہ حکم جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 40 سے زائد ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کی جا رہی ہیں، جو قانون کے منافی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اضافی پریمیم کی وصولی کا بوجھ بالآخر عام صارفین پر منتقل ہوتا ہے، جس کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی بنیادی ضرورت ہے، اسے کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عدالت نے قرار دیا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

عدالت نے اوگرا اور متعلقہ ایل پی جی کمپنیوں سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک اضافی پریمیم کی وصولی روکنے کا حکم برقرار رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے