اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہید اے ایس آئی محمد اکبر کے اہلخانہ کو دو گھروں کی فراہمی

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے شہید اے ایس آئی محمد اکبر کے اہلخانہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے دو رہائشی گھر فراہم کر دیئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی دونوں فیملیز کیلئے ان کی پسند کے مطابق ملتان کے دو مختلف علاقوں میں گھر خریدے گئے، گھروں کی خریداری کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز جاری کئے۔

ترجمان کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر  نے سال 2024 میں ایک ریڈ کے دوران ملزمان کے حملے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا، ان کے پسماندگان میں دو اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم  نے شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی لازوال قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا، پنجاب پولیس اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے 1,743 شہداء کی امانت دار فورس ہے اور شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے