اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کی نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور نعمان یوسف نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کمشنر لاہور  نے نابھہ روڈ، جی پی او چوک، مال روڈ، لکشمی چوک سمیت مختلف علاقوں میں جاری نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تمام انڈر پاسز اور مرکزی ہاٹ سپاٹ پوائنٹس کلیئر ہیں اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا کہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں  نے مون سون آپریشن کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے حساس مقامات پر مشینری اور عملے کو مکمل طور پر متحرک رکھنے کا حکم دیا۔

کمشنر لاہور  نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں اور مزید بارشوں کے پیش نظر واسا لاہور اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھے، شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے