اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لئے گئے

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انتخابات کے انعقاد کیلئے درکار مالی وسائل کی فراہمی کا معاملہ آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور انعقاد کیلئے تقریباً 12.5 ارب روپے کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے، جس پر اجلاس میں غور کے بعد منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں ترقیاتی، انتظامی اور مالی امور سے متعلق متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جائے گا، اجلاس کے دوران بلدیاتی انتخابات کے اخراجات اور فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے ضروری مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کر رہی ہے، جبکہ کابینہ اجلاس میں انتخابات کے انتظامی اخراجات کی منظوری بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گی۔

اجلاس کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز کی منظوری اور آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے