اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد گاڑیاں او موٹرسائیکلیں بند

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں بلاامتیاز کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 11 لاکھ 41 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، جبکہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے والے 42 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانے کئے گئے، اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 59 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کئے گئے، جبکہ پبلک سروس گاڑیوں میں سامان اور مسافروں کی اوور لوڈنگ پر ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 75 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی 2 ہزار 100 سے زائد گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی 8 ہزار 500 سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، سڑکوں پر لین کی خلاف ورزی کرنے والے 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بھی جرمانے کئے گئے، جبکہ دیگر سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے، انہوں  نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے