شہرکی خبریں
پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر فیصلہ کن احتجاج ہو گا، حافظ نعیم الرحمان
06 Aug 2026
06 Aug 2026
(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف جمعہ 7 اگست کو ملک گیر احتجاج فیصلہ کن عوامی طاقت کا مظاہرہ ثابت ہو گا۔
مرکز جماعت اسلامی منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، ملک بھر میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکن عوام کے مختلف طبقات سے رابطوں، کارنر میٹنگز اور آگاہی مہم کے ذریعے تاریخی احتجاج کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا احتجاج میں لاکھوں شہری گھروں سے نکلیں گے، اہم شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے اور اضلاع کو ملانے والی سڑکیں بند کر کے حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینے پر مجبور کیا جائے گا۔
