04 Aug 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لاہور سمیت صوبے کے سات ڈویژنز میں 85 انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 93 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 296 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 5 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، افیون، ویڈ، آئس، پوست، کوکین، ہیروئن اور شراب شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 13 پستول، 2 ایس ایم جیز، 4 رائفلیں اور 7 ڈرون بھی برآمد کیے گئے، ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹیکس فورس اگست 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 24.7 ٹن منشیات برآمد کر چکی ہے جبکہ صوبے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
