04 Aug 2026
(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسین ؑ کامرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہو گیا۔
شبیہ تعزیہ کا مرکزی جلوس کربلاگامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوا، حویلی الف شاہ سے نکلنے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتاہواکربلاگامے شاہ پہنچا۔
پولیس کی موثرحکمت عملی اور فول پروف سکیورٹی کی بدولت چہلم کا دن مکمل پر امن رہا، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑکے پرامن انعقاد پر افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ تمام یونٹس کے شاندار ٹیم ورک کے باعث امن و امان کی فضا برقرار رہی، شہریوں کی جان و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
