اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چہلم امام حسینؑ، عرس داتا صاحبؒ: کمشنر لاہور کا مرکزی کنٹرول سینٹر کا دورہ

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور نعمان یوسف نے چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کربلا گامے شاہ چوک، داتا صاحب چوک، سکیورٹی بفر زون اور جلوس روٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں  نے زیر تعمیر علاقوں میں حفاظتی اقدامات، صفائی، مانیٹرنگ اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر لاہور  نے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر لاہور  نے مانیٹرنگ اور کنٹرول میکانزم پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے کیمرے چہلم کے جلوس روٹس اور عرس داتا صاحبؒ کی سرگرمیوں کی مسلسل لائیو مانیٹرنگ کر رہے ہیں، جبکہ ان کیمروں کی فیڈ سیف سٹی اتھارٹی کو بھی فراہم کی جا رہی ہے، کمشنر لاہور  نے کہا کہ سیف سٹی کے نظام کے ساتھ حساس مقامات پر سینکڑوں اضافی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

نعمان یوسف نے کربلا گامے شاہ کے راستے کو مزید محفوظ بنانے کیلئے جرسی بیریئرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف انجینئر ٹیپا کو فوری اقدامات کا حکم دیا، انہوں  نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کا خطرہ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر لاہور  نے دودھ کی سبیلوں کے اطراف صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ان مقامات پر ہر وقت صفائی کو یقینی بنایا جائے، انہوں  نے بتایا کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی نکاسی آب ٹیموں اور مشینری کو اہم مقامات پر متحرک رکھا گیا ہے تاکہ بارش یا کسی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

انہوں  نے ہدایت کی کہ چہلم  کے جلوس کے شرکاء اور عرس کے زائرین کی رہنمائی کیلئے گائیڈ رضاکار تعینات کئے جائیں، جبکہ زیر تعمیر علاقوں میں نصب حفاظتی آہنی رکاوٹوں کی مسلسل نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔

کمشنر لاہور  نے کہا کہ فیلڈ انتظامات کے ساتھ ساتھ مرکزی کنٹرول سینٹر میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے، ان کے مطابق مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ اور نکاسی آب سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ حکومتی ہدایات اور طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے