اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے جمع کرائی، قرارداد میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35-اے کی منسوخی، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت یکطرفہ تبدیل کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ قرارداد میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی اور ہر سطح پر حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قرارداد میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلائی جائے، مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوجی قبضہ ختم کرایا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے، یہ ایوان بھارت سے 5 اگست 2019 کے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

متن میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کو 2016 میں اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی کابینہ اور مسلح افواج کے عزم کو سراہتا ہے۔

قرارداد میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور انسانی حمایت کے عزم کو سراہا گیا، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے