(لاہور نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کینسر کی 9 ادویات جعلی و غیر قانونی قرار دے دیں۔
ڈریپ نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی کی درخواست پر ریپڈ الرٹ جاری کر دیا۔ کینسر کی 9 جعلی و غیر قانونی ادویات کی سیل و استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی نے ادویات کے سیمپلز کو جعلی غیر قانونی قرار دیا ہے، ڈریپ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات سیمپلز میں خام مال کی تصدیق نہیں کی۔ غیر قانونی و جعلی ادویات جرمن، بنگلہ دیش، بھارتی کمپنیوں کی تیارکردہ ہیں۔
ڈریپ کے مطابق جگر،گردہ، پھیپھڑے، تھائیرائیڈ، بریسٹ کینسر کی ادویات کے سیمپلز جعلی و غیر قانونی ہیں، ادویات کو ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی، غیر قانونی قرار دیا ہے۔
جعلی ادویات کا معیار و افادیت غیر واضح، استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، ریگولیٹری فورس، صوبائی ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سرویلنس بڑھائیں، ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے جعلی و غیر قانونی ادویات کے بیچز ضبط کرے جبکہ ڈسٹریبیوٹرز، میڈیکل سٹورز جعلی و غیر قانونی ادویات کی فوری اطلاع دیں۔
