اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کیلئے ٹریفک ایڈوائزری

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسینؑ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کے موقع پر تین روزہ تقریبات کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان اور ایڈوائزری جاری کر دی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کچہری چوک، بھاٹی چوک اور پیر مکی سے داتا دربار تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، جبکہ لوئر مال روڈ پر چوک ضلع کچہری سے پیر مکی یو ٹرن تک بھی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستے مختص کئے گئے ہیں، شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے ریلوے اسٹیشن جبکہ نیازی شہید چوک سے بند روڈ اور سگیاں کی جانب موڑا جا رہا ہے، اسی طرح کچہری چوک سے آنے والی گاڑیوں کو آؤٹ فال روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق اندرون سرکلر روڈ سے آنے والی ٹریفک موری گیٹ، اردو بازار اور کچہری روڈ کے راستے اپنی منزل تک جا سکے گی، تاہم چوک ضلع کچہری، ڈی آئی جی آپریشنز آفس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ریٹیگن، بلال گنج، بیری والا، موری گیٹ، ٹیکسالی چوک اور آزادی چوک سے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو داتا دربار یا لوئر مال روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

چوبرجی اور پی ایم جی چوک سے راوی روڈ جانے والے شہریوں کو سگیاں اور رنگ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں، ریڑھیوں اور رکشوں کیلئے بھی خصوصی روٹ مقرر کئے گئے ہیں، قصور، کاہنہ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ اور جی ٹی روڈ سے آنے والی تمام دودھ بردار گاڑیاں رنگ روڈ اور آزادی فلائی اوور کے ذریعے سبیلوں تک پہنچ سکیں گی۔

ایس ایس پی سٹی زون مقصود لون کی نگرانی میں ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیلئے 5 ڈی ایس پیز، 111 ٹریفک انسپکٹرز اور 900 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 15 فوک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گی، جبکہ زائرین کی گاڑیوں کیلئے 5 خصوصی پارکنگ سٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کی تازہ صورتحال سے راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا، جبکہ مزید رہنمائی یا مدد کیلئے شہری ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے