اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں واسا کا دائرۂ کار تحصیل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے دائرۂ کار کو ضلعی سطح سے بڑھا کر تحصیل سطح تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت پنجاب کی 99 تحصیلوں میں بھی واسا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق شہری علاقوں میں کامیاب فلڈ مینجمنٹ کے تجربے کے بعد حکومت نے دیہی علاقوں تک بھی واسا کی جدید خدمات پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کی توسیع کے منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے اور تمام تحصیلوں تک سروسز کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت واسا ایجنسیوں کا نیٹ ورک تحصیل سطح تک وسیع کیا جائے گا، ڈی سلٹنگ مہمات، جدید سیوریج پلاننگ اور نکاسیٔ آب کے نئے نظام بھی متعارف کرائے جائیں گے، اس اقدام سے دیہی علاقوں میں بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کا نظام بہتر ہوگا اور شہری طرز کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ عوامی آگاہی کے لیے خصوصی مہمات بھی شروع کی جائیں گی، مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے صفائی، نکاسیٔ آب اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پیغامات بھی عام کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا سروسز کی توسیع سے دیہی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام اور شہری سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی، منصوبے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے