اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں معذور افراد کے سفری حقوق کے تحفظ کیلئے نئے احکامات جاری

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے پنجاب بھر میں خصوصی افراد کے سفری حقوق کے تحفظ اور انہیں بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خصوصی افراد کے لیے مقررہ سہولیات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کو کرایوں میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے۔ معذوری کارڈ رکھنے والے افراد کو فوری طور پر مقررہ رعایت دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

 

 

احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو خصوصی افراد کے لیے مزید قابلِ رسائی بنایا جائے گا، جبکہ تمام بس اسٹینڈز پر ریمپس اور خصوصی نشستوں کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ بس اڈوں پر خصوصی افراد کے حقوق اور دستیاب سہولیات سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ عملہ ان سہولیات سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکے۔

پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق خصوصی افراد کو مقررہ سہولیات اور کرایوں میں رعایت فراہم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

سیکرٹری حسان احسن نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے