اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر اور وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح وزیرآباد کے نالہ پلکھو میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 3 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بالائی کیچمنٹ ایریاز میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے