اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کئی علاقوں میں معتدل سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گلبرگ میں 54 ملی میٹر اور شادی پورہ میں 55.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر میں سب سے زیادہ رہی، اسی طرح مغلپورہ میں 49.6 ملی میٹر، مناواں میں 42.6 ملی میٹر، تاجپورہ میں 34.2 ملی میٹر، فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر، کاہنہ میں 19.2 ملی میٹر اور چوک ناخدا میں 15.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 12.8 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 12.2 ملی میٹر، سگیاں میں 9.2 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 4.4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 3.8 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 3.2 ملی میٹر جبکہ جیل روڈ پر 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور شہر میں مجموعی طور پر اوسطاً 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں بعض مقامات پر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے