اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، درخواست خارج

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ایک اہم قانونی سوال موجود ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ اپیل غیر مؤثر نہیں ہو چکی؟ انہوں نے کہا کہ آپ ایک غیر مؤثر معاملے پر محض علمی (اکیڈمک) بحث کرنا چاہتے ہیں۔

وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے، اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اپیل واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

بعد ازاں پرویز الہیٰ کی قانونی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے