20 Sep 2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر بالائی علاقوں میں بادل چھانے کی توقع ہے۔
اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
