اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، مبینہ قاتل (مرکزی) ملزم کا نام سامنے آ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نارووال کے رہائشی زمان کوگی  نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر اور زمان کوگی کے درمیان ریت کے ٹھیکے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

زمان کوگی  نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا تھا تاہم عبداللہ طاہر  نے مبینہ طور پر اس کے باوجود ٹھیکہ حاصل کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان رنجش پیدا ہوئی، اسی رنجش کی بنیاد پر زمان کوگی  نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ ملزم زمان کوگی اس وقت امریکہ میں مقیم ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے