02 Aug 2026
(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقہ ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ بظاہر شارٹ سرکٹ سے لگی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
