اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سود خوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

03 Aug 2026
03 Aug 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں سود خوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس نے کمر کس لی۔

دھمکیوں، بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث سود خوروں کے خلاف بلاامتیاز مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری ہو گئے، لاہور پولیس نے غریب اور نادار شہریوں کی مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اصل رقم سے کئی گنا زائد وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ لاہور بار کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت مستحق سائلین کے کیسز ان کی رضا مندی سے وکلاء کے پینل کو بھجوائے جائیں گے اور وکلاء سول مقدمات میں مفت وکالت کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ وراثت، جہیز واپسی اور لین دین سے منسلک جرائم کے سدباب کیلئے وکلاء کی خدمات تو لی ہیں، لیکن انصاف ملنے تک تمام معاملے کو پولیس مسلسل مانیٹر کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے