اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 45 فیصد کمی

02 Aug 2026
02 Aug 2026

(ویب ڈیسک)لاہورمیں جھپٹا مار کرموبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایسے جرائم میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ  میں جھپٹا مار کرموبائل فون چھیننے کے 299 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اسی عرصے میں یہ تعداد کم ہو کر 162 مقدمات تک محدود رہی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 52 کے مقابلے میں رواں سال 39، کینٹ ڈویژن میں 55 کے مقابلے میں 16، سول لائنز ڈویژن میں 32 کے مقابلے میں 18، صدر ڈویژن میں 49 کے مقابلے میں 26، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 49 کے مقابلے میں 28 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 کے مقابلے میں 35 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور مؤثر کارروائیوں کے باعث شہر میں موبائل فون چھیننے  کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے