02 Aug 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے اور اس میں ہونے والی اموات پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
