اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

خصوصی بچوں کی فلاح کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن شعیب خان جدون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کی نشاندہی اور ان کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے ضلعی سطح پر رینڈم سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی بچوں کا مستند ریکارڈ تیار کرنا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مؤثر بنانا ہے۔

اجلاس کے دوران سماعت سے محروم بچوں کو معیاری ہیئرنگ ڈیوائسز کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ جدید اور بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی اور مختلف اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن شعیب خان جدون نے ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹزم کی بروقت تشخیص اور خصوصی تعلیمی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی فلاح کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جبکہ پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی بچوں کا جامع ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفافیت، مؤثر منصوبہ بندی اور درست اعدادوشمار کو تمام اقدامات میں اولین ترجیح دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے