اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نئی نشستوں کی منظوری

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں 475 نئی نشستوں کی منظوری دے دی۔

اس منظوری سے نجی میڈیکل کالجز کی مہنگی فیسوں سے بچنے کیلئے طلباء کو بڑا ریلیف مل جائے گا، سرکاری کالجوں میں داخلوں کی مجموعی تعداد تقریباً 4 ہزار ہو جائے گی۔

نئی نشستوں کے اضافے سے طلباء کو سرکاری شعبے میں میڈیکل تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور مہنگی فیسیں وصول کرنے والے نجی میڈیکل کالجوں پر انحصار کم ہونے کا امکان ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کا کہنا ہے کہ 475 نئی نشستیں تقریباً 5 نجی میڈیکل کالجوں کی مجموعی گنجائش کے برابر ہیں، جس سے زیادہ طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ مل سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری نشستوں میں اضافے سے نجی میڈیکل کالجوں کی اجارہ داری کمزور ہو گی، جبکہ لاکھوں روپے کی فیس ادا کرنے سے قاصر طلباء کو بھی ریلیف ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے