31 Jul 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز تاحال نہ ہو سکا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن اب تک دوسرے مرحلے کیلئے حتمی شیڈول مرتب نہیں کر سکا، ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے سے متعلق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے متعدد اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں، تاہم تقسیم کے شیڈول کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔
دوسری جانب ساہیوال ڈویژن میں پہلے مرحلے کے متعدد میرٹ پر آنے والے طلبہ بھی اب تک لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے، جس کے باعث طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے منصوبے کے مطابق رواں سال دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
