اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں کے ڈیڑھ کروڑ طلبہ کیلئے یونیک آئی ڈی بنانے کا فیصلہ

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلبہ کیلئے یونیک آئی ڈی جاری کرنے اور یونیفائیڈ ڈیٹا سسٹم بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس نظام کے ذریعے طلبہ کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، جبکہ ایک کلک پر ان کے پاس یا فیل ہونے، کلاس، عمر، صحت اور رہائشی شہر سمیت دیگر بنیادی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

حکام کے مطابق سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بھی طلبہ کی یونیک آئی ڈی برقرار رہے گی، جس سے تعلیمی ریکارڈ محفوظ رہے گا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بہتر انتظامی نظام اور تعلیمی معیار کو مؤثر بنانے کیلئے یہ یونیفائیڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

محکمہ کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کیلئے یونیک آئی ڈی بنائی جائے گی، جبکہ بعد ازاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے بھی یونیک آئی ڈی لازمی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے