اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی سکول 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت داخلہ دینے کے پابند، نوٹیفکیشن جاری

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024 کے تحت تمام نجی سکولوں کو ہر کلاس میں 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت داخلہ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ کوٹہ پر داخلے نہ دینے کی صورت میں متعلقہ سکول کی رجسٹریشن معطل کی جا سکتی ہے یا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستحق بچوں سے داخلہ فیس، ٹیوشن فیس، سکیورٹی فیس یا کسی بھی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ ہر کلاس میں 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت داخلہ دینا لازمی ہو گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں سے 10 فیصد کوٹہ کے تحت داخل کئے گئے طلبہ کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام سکول تین روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2024 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے