اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی بورڈز کا امتحانات میں اے آئی مارکنگ کا منصوبہ مؤخر

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانی پرچوں کی اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے مارکنگ کا منصوبہ ایک سال کیلئے مؤخر کر دیا۔

رواں سال تمام امتحانی پرچوں کی جانچ روایتی (دستی) نظام کے تحت ہی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز  نے ابتدائی طور پر کمپیوٹر سائنس کے امتحانی پرچوں کی اے آئی مارکنگ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتظامی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس منصوبے پر عمل درآمد مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی مارکنگ کیلئے درکار امتحانی پرچوں کی تیاری، سسٹم کی تکمیل اور دیگر تکنیکی انتظامات کیلئے دستیاب وقت ناکافی تھا، جس کے باعث منصوبے کو ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی حکام کے مطابق اے آئی مارکنگ متعارف کرانے کا مقصد امتحانی پرچوں کی جانچ کے عمل میں شفافیت، یکسانیت اور درستگی کو بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے