اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ سکول ایجوکیشن کا مزید 555 سرکاری سکول ضم کرنے کا فیصلہ

30 Jul 2026
30 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرکے انہیں قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  مذکورہ سکولوں کو قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولوں میں ضم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام سکول دوسرے سرکاری سکول سے 2 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر واقع ہیں، جبکہ ان میں طلبہ کی تعداد 5 سے بھی کم ہے اور ہر سکول میں 3،3 اساتذہ تعینات ہیں۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس کیے جانے کے باوجود ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکا, ان سکولوں کے انضمام کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی۔

محکمہ کے مطابق اب تک 13 ہزار سرکاری سکول ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے