29 Jul 2026
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات کا نتیجہ 6 اگست 2026 بروز جمعرات صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔
بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے نام 5 اگست کو اعلان کیے جائیں گے جبکہ ان کے اعزاز میں تقریب بھی متوقع ہے۔
رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے داخلہ بھیجا۔
