30 Jul 2026
(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے حج2027ء کیلئے ایئر لائنز سے حج کرایہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ایئرلائنز ذرائع کے مطابق تمام ایئر لائنز نے ساڑھے گیارہ سو سے 1200ڈالرز کرایہ 40روز کیلئے دیا ہے جو گزشتہ سال سے اڑھائی سے 300 ڈالرز زیادہ ہے، حج2026ء میں 850 ڈالر کرایہ دیا گیا تھا۔
بعد از فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے وزارت نے مزید ایڈجسٹمنٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا جو نہیں کی گئی اور حج آپریشن مکمل ہو گیا۔
رواں ہفتے وزارت اور ایئرلائنز کے درمیان میٹنگ متوقع ہے۔
