اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

4 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ کے دریاؤں میں سیلاب کے خدشے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

 

 

 

الرٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور موسم کی صورتحال سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے