30 Jul 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں بھٹہ محمد دین کالونی، سکھ نہر سٹاپ کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہدہ ، 52 سالہ ثمینہ ، 25 سالہ مجاہد اور 7 سالہ حماد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ ثانیہ، 23 سالہ ناصر، 35 سالہ زاہد ، 14 سالہ سحر، 50 سالہ شاہد اور 44 سالہ صابر شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
