اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی 29 جولائی سے بارشوں کے نئے طاقتور سسٹم کی پیشگوئی

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 29 جولائی سے مون سون کا ایک طاقتور سلسلہ شروع ہونے پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 جولائی سے مون سون کا ایک طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دریاؤں کے بالائی کیچمنٹ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے چناب اور راوی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں نورپور تھل میں 115 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 107 ملی میٹر اور گجرات میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے