اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

27 Jul 2026
27 Jul 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے سپیل کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے سے بھی آگاہ کیا ہے، متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے