اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز سے رواں سال 27 لاکھ سے زائد شہری مستفید

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 27 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہری مختلف خدمات حاصل کر چکے ہیں، 10 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں  نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، جبکہ 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، اسی عرصے کے دوران 7 لاکھ سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا اور ایک لاکھ سے زائد افراد نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 67 ہزار سے زائد افراد کو قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کیا گیا، علاوہ ازیں 19 ہزار 612 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن، 56 ہزار 526 افراد  نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج جبکہ 2 ہزار 91 شہریوں  نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔

ترجمان  نے بتایا کہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں  نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں، جبکہ خواتین پر تشدد سے متعلق 49 رپورٹس بھی درج کی گئیں، مزید برآں 88 ہزار سے زائد شہریوں  نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی اور 2 ہزار 133 افراد نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن حاصل کی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم  نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز عوامی خدمت کی فراہمی کا ایک کامیاب فلیگ شپ منصوبہ ہیں، جہاں شہریوں کو چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، خدمت مراکز، تھانوں اور عوامی مقامات پر شہریوں کے ساتھ ہر صورت شائستہ اور خوش اخلاق رویہ اختیار کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے