28 Jul 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3687 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر آ گیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 174 روپے کمی سے 6 ہزار 223 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہو کر 4050 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
