اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیلی کام کمپنیوں کو نیٹ ورک، انفراسٹرکچر محفوظ بنانے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزارتِ آئی ٹی نے مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ملک بھر میں ٹیلی کام سروسز کو بلا تعطل برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اداروں اور کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت آئی ٹی نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ شدید بارشوں یا قدرتی آفات کے دوران مواصلاتی نظام متاثر نہ ہو۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق چاروں صوبوں میں 1122 ایمرجنسی کال سینٹرز مکمل طور پر فعال رہیں گے، جبکہ ان کا مرکزی رابطہ این ڈی ایم اے کے پاس ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں 1122 پر موصول ہونے والی تمام کالز پر فوری کارروائی کی جائے گی، جبکہ مؤثر ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی کال سینٹرز مسلسل پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سیلابی صورتحال کے دوران 27.8 ملین ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جبکہ قدرتی آفات کے دوران ملک بھر میں صرف 7 فیصد ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثر ہونے والی 99 فیصد ٹیلی کام سائٹس کو ایک ماہ کے اندر بحال کر دیا گیا تھا، جس سے ہنگامی حالات میں مواصلاتی نظام کی بحالی کی استعداد کا اندازہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے