27 Jul 2026
(لاہورنیوز) باب المندب میں پھنسے ہوئے جہازوں کی روانگی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں آج کمی متوقع ہے، باب المندب میں پھنسے ہوئے جہاز نکل آنے سے سپلائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر مجوزہ کمی کی منظوری دی گئی تو پاکستان میں صارفین کو ایک ہفتے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا، جس کا باضابطہ اعلان متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔
