اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائیویٹ سکول سلوشنز آف پاکستان کا 3 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

28 Jul 2026
28 Jul 2026

(لاہور نیوز) پرائیویٹ سکول سلوشنز آف پاکستان کا اجلاس تنظیم کے صدر ملک عبدالسمیع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل، حکومتی پابندیوں اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 3 اگست سے تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

صدر ملک عبدالسمیع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ سکول قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بلا رکاوٹ تعلیمی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔

اجلاس میں تنظیم کے سینئر نائب صدر امتیاز شوکت، صوبائی صدر سعید خان، حافظ فاروق خان، جنرل سیکرٹری توحید احمد، رفیق خلیل، وحید شاہ، اظہر خان، ملک سرور اور طالب حسین سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے